دنیا کا واحد ملک جہاں18سال سے تیل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی
کراکس(نیوز ڈیسک)ہمارے ہاں پٹرول کی قیمت آئے روز بڑھتی ہے اور ہر بار اسے پہلے سے زیادہ بے رحمانہ طریقے سے بڑھایا جاتا ہے،لیکن دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں 18سال سے پٹرول کی قیمت (جو کہ سوا روپیہ فی لیٹر ہے)میں ایک آنے کا بھی اضافہ نہیں ہو ااوراب جبکہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ قیمت بڑھائی جائے تو اس بات سے بھی ڈررہی ہے کہ کہیں عوام اس اضافے سے ناراض ہی نہ ہو جائیں ۔
یہ ناقابل یقین کہانی جنوبی امریکا کے ملک و ینزویلاکی ہے جہاں 1996سے پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور یہ اتنا سستا ہے کہ گاڑی کی ٹینکی بھروانے سے زیادہ خرچہ اس کے ٹا ئروں میں ہوا بھروانے کا ہے۔گزشتہ 18سالوں سے اس ملک میں پٹرول تقریباًسواروپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے،جس کی بنیاد ی وجہ تیل کے وسیع وعریض زخائر اور عوامی مقبولیت کے حصول پر مبنی سیاست ہے۔سابق صدر ہوگوشاویز کے اقتدار میں آنے سے 10سال قبل یعنی 1989میں جب پٹرول کی قیمت بڑھانے کی کوشش کی گئی تو عوام سراپا احتجاج ہو گئے ان مظاہرین پر حکومتی اہلکار وں کی فائرنگ سے2000ہلاکتیں ہو گئیں۔صدر شاویز نے اپنے طویل دوراقتدار میں خام تیل علاقائی طاقتوں،خصوصاًکیوباکو سستے داموں بیچا جس کی وجہ سے اب زخائر میں کمی واقع ہو گئی ہے اور ملکی معیشت بحران کاشکار ہے ۔یہی وجہ ہے کہ18 سال بعد حکومت قیمتیں بڑھانے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے
0 comments:
Post a Comment