Breaking News
Loading...

Recent Post

Showing posts with label All Amazing News. Show all posts
Showing posts with label All Amazing News. Show all posts
Tuesday, 2 December 2014
دنیا کا واحد ملک جہاں18سال سے تیل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی

دنیا کا واحد ملک جہاں18سال سے تیل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی

کراکس(نیوز ڈیسک)ہمارے ہاں پٹرول کی قیمت آئے روز بڑھتی ہے اور ہر بار اسے پہلے سے زیادہ بے رحمانہ طریقے سے بڑھایا جاتا ہے،لیکن دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں 18سال سے پٹرول کی قیمت (جو کہ سوا روپیہ فی لیٹر ہے)میں ایک آنے کا بھی اضافہ نہیں ہو ااوراب جبکہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ قیمت بڑھائی جائے تو اس بات سے بھی ڈررہی ہے کہ کہیں عوام اس اضافے سے ناراض ہی نہ ہو جائیں ۔
یہ ناقابل یقین کہانی جنوبی امریکا کے ملک و ینزویلاکی ہے جہاں 1996سے پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور یہ اتنا سستا ہے کہ گاڑی کی ٹینکی بھروانے سے زیادہ خرچہ اس کے ٹا ئروں میں ہوا بھروانے کا ہے۔گزشتہ 18سالوں سے اس ملک میں پٹرول تقریباًسواروپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے،جس کی بنیاد ی وجہ تیل کے وسیع وعریض زخائر اور عوامی مقبولیت کے حصول پر مبنی سیاست ہے۔سابق صدر ہوگوشاویز کے اقتدار میں آنے سے 10سال قبل یعنی 1989میں جب پٹرول کی قیمت بڑھانے کی کوشش کی گئی تو عوام سراپا احتجاج ہو گئے ان مظاہرین پر حکومتی اہلکار وں کی فائرنگ سے2000ہلاکتیں ہو گئیں۔
صدر شاویز نے اپنے طویل دوراقتدار میں خام تیل علاقائی طاقتوں،خصوصاًکیوباکو سستے داموں بیچا جس کی وجہ سے اب زخائر میں کمی واقع ہو گئی ہے اور ملکی معیشت بحران کاشکار ہے ۔یہی وجہ ہے کہ18 سال بعد حکومت قیمتیں بڑھانے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے
no image

انڈونیشیا کا انڈے دینے والا عجیب الخلقت شخص



ڈاکٹرز بھی اس حیرت انگیز واقعے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ فوٹو:فائل
جکارتہ: بعض اوقات ہمیں ایسی خبریں پڑھنے اور سننے کو ملتی ہیں جس پر یقین کرنا  تو دور کی بات ہم خبر سنانے والے کو ہی  پاگل اور دیوانے کے القابات سے نواز دیتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ انڈونیشیا کا ایک شخص ایسا بھی ہے جو مرغی کی طرح انڈے دیتا ہے۔
انڈونیشیا کی مقامی ویب سائٹ کے مطابق 62 سالہ نائم کانگ ایک پرنٹنگ پریس میں کام کرتا ہے اور چند روز قبل کام کے بعد انہیں پیٹ میں شدید درد محسوس ہوا تو  اس نے اس کا تذکرہ  اپنے ایک قریبی دوست سے کیا جس پر اس نے نائم کانگ کے پیٹ کی مالش شروع کردی لیکن کچھ ہی دیر بعد ایک حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا اور نائم کانگ نے سفید رنگ کا ایک انڈا دے دیا۔
نائم کانگ کا دعویٰ ہے کہ وہ 1998 سے انڈے دے رہا ہے اور اسے ہر تین ماہ بعد اس قسم کے درد کا سامنا ہوتا ہے جس کے بعد وہ انڈے دیتا ہے۔ نائم کا کہنا ہے کہ اس نے  پہلے یہ بات خفیہ رکھی ہوئی تھی لیکن جب ڈاکٹرز سے اس حوالے سے رابطہ کیا تو  ڈاکٹرز بھی کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں غیرملکیوں کے لیے انتہائی پرکشش رہائشی منصوبہ

متحدہ عرب امارات میں غیرملکیوں کے لیے انتہائی پرکشش رہائشی منصوبہ

شارجہ(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات میں اقامت اختیار کرنے والے سرمایہ داروں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب وہ شارجہ میں زمین کی خریداری کے ساتھ ساتھ تمام زندگی وہاں گزار سکتے ہیں جس کی وجہ حال ہی میں حکومت کی جانب سے وہ نرمی ہے جس کے مطابق غیر ملکی شارجہ میں 100سال تک زمین لیز پر حاصل کرسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے لئے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان 

تفصیلات کے مطابق ایسے غیر ملکی جو شارجہ میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ طلال سٹی میں زمین لیز پر حاصل کرکے مستقل اقامت اختیار کرسکتے ہیں۔ طلال سٹی شارجہ ایسٹ مینجمنٹ اور ایسکان رئیل اسٹیٹ کا منصوبہ ہے ،ایسے غیر ملکی جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا اقامتی ویزہ ہو گا وہ یہ لیز 100سال کے لئے لے سکتے ہیں۔طلال پراپرٹیز کے چئیرمین شیخ سلطان احمد بن القاسیمی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں حکومت نے 100سالہ لیز کا قانون منظور کیا ہے جس کے بعد غیر ملکیوں کے لئے یہ ممکن ہوگیا ہے کہ وہ زمین لیز پر لے کر رہ سکتے ہیںاور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس اقدام سے شارجہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلال سٹی 1600پلاٹس پر مشتمل ہوگا اور اس میں اپارٹمنٹ، گراﺅنڈ، شاپنگ مال، جم وغیرہ ہوں گے جبکہ اس کا پہلا مرحلہ دسمبر 2016میں مکمل ہوجائے گا
no image

انوشکا کیساتھ رومانوی تعلقات، کوہلی نے اعتراف کرلیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ کھلاڑی اور بلے باز ورات کوہلی نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ فلم اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں اور وہ دونوں ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم گذارش کی ہے کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے، وہ اس بارے میں بات کرناپسندنہیں کرتے ۔

وہ خواتین جن سے مردوں کو دور رہنا چاہیے 
ایک پروگرام کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کوہلی نے کہاکہ اب جوکچھ بھی ہے ، سب کے سامنے ہیں ، کچھ چھپانے کی کوشش نہیں کررہے ،لوگوں کو اس سے متعلق اب قیاس آرائی نہیں کرنی چاہیے لیکن یہ بھی نہیں چاہتے کہ بار با ر ایک ہی سوال پوچھا جائے اور دونوں کو لگتاہے کہ یہ ٹھیک نہیں ۔
بھارتی خواتین کے لیے اپنے ہی گھروالوں سے عزت بچانا مشکل ہو گیا 
بھارتی ذرائع ابلاغ میں اداکارہ انوشکا شرما اور کوہلی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اکثر خبریں آتی رہی ہیں ، دونوں کو کئی بار ساتھ بھی دیکھا گیا جن کی تصویریں بھی شائع ہوئیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ خود کوہلی نے اس کی تصدیق کی ہے۔
no image

عبدالرزاق کو کیوں بُھلا دیا؟

زندگی کے کسی بھی شعبے کی طرح کرکٹ میں بھی اگر ’’باس‘‘ آپ کو پسند نہیں کرتا تو پھر جتنے بھی باصلاحیت ہوں کامیابی پانا آسان نہیں ہوتا، عبدالرزاق کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، حفیظ کے ٹوئنٹی 20کپتان بننے سے ان کا برا دور شروع ہوا، ایک ٹیم میں 2 سے زائد آل راؤنڈرز  ہوں اور ان میں سے کسی کو کپتانی بھی مل جائے تو یقیناً دیگر اس کی نظروں میں کھٹکیں گے۔
کپتان اگر کسی کو درست نمبر پر بیٹنگ کیلیے نہ بھیجے یا اوورز کم دے تووہ کیسے صلاحیتوں کا اظہار کرے گا، ایسے میں اعدادوشمار اس کی ناکامی ظاہر کریں گے مگر درحقیقت اسے جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا ہوتا ہے،عبدالرزاق کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا،وہ مصباح الحق کی ’’گڈ بکس‘‘ میں بھی نہ تھے، قسمت تک نے ساتھ نہ دیا، وہ انجرڈ ہو کر ٹیم سے باہر ہوئے تو مخالفین کا کام آسان ہو گیا اور پھر کسی نے پلٹ کر خبر تک نہ لی۔
پاکستان کے پاس گنتی کے ایسے پلیئرز ہیں جو تن تنہا میچ کا نقشہ بدل دیں اور عبدالرزاق ان میں سے ایک ہیں، جنوبی افریقہ کیخلاف ابوظبی میں سنچری بنا کر ہارا ہوا ون ڈے اور انگلینڈ کیخلاف چھکوں کی برسات کر کے ٹوئنٹی 20میچ جتوانا ایسا کارنامہ ہے جو کسی کے ذہنوں سے فراموش نہیں ہونا چاہیے، مگر افسوس ہم پاکستانیوں کی یادداشت بہت کمزور ہے، بیچارے شاہد آفریدی نے اسی سال بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلائی مگر اب انہی کو برا بھلا کہا جا رہا ہے، ایسے میں عبدالرزاق کی اننگز کو تو کئی برس بیت چکے۔
شاید اسی رویے کی وجہ سے آل راؤنڈر کا دل ٹوٹ گیا اور اب وہ لو پروفائل میں رہتے ہیں، میں انھیں کئی برسوں سے جانتا ہوں، وہ خاصی حساس طبعیت کے مالک ہیں، بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو جاتے ہیں اسی لیے آفریدی سے پکی دوستی میں بھی ایک وقت دراڑ آ گئی تھی، البتہ بعد میں تعلقات ٹھیک ہو گئے، عبدالرزاق ایسی شخصیت نہیں کہ سلیکٹرز کے پاس جا کر اپنی سلیکشن کیلیے منتیں کریں یا بورڈ آفیشلز کی خوشامد کریں، وہ سوفیصد کمٹمنٹ سے ملک کیلیے پرفارم کرتے ہیں، اس کے علاوہ انھیں کسی بات کی پروا نہیں ہوتی، شاید پی آر کی یہی کمزوری ان کے آڑے آتی ہے۔
اس کے علاوہ وہ حد سے زیادہ صاف گو بھی ہیں اور لگی لپٹی نہیں رکھتے، ماضی میں کوچ وقار یونس اور محمد حفیظ پر بھی کھل کر تنقید کر چکے، ایسے میں اگر کوچ نے انا کو اہمیت دی تو عبدالرزاق کی واپسی ناممکن ہوگی لیکن جس طرح انھوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرکے شاہد آفریدی سے تعلقات ٹھیک کیے، اس کیس میں بھی وہی رویہ اپنایا تو ملکی کرکٹ کیلیے بہت اچھا رہے گا، ویسے بھی یہ کسی انفرادی شخص نہیں بلکہ پاکستان کی ٹیم ہے، سب کیلیے ملک ہی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
چیف سلیکٹر معین خان نے عبدالرزاق کے ساتھ کافی کرکٹ کھیلی اور ان کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہیں، اب انھیں اختیار ملا تو پوچھتے بھی تک نہیں ہیں، اسی طرح پی سی بی کو بھی ان کی کوئی پروا نہیں، البتہ شائقین عبدالرزاق کو نہیں بھولے،میرے پاس گذشتہ دنوں سعودی عرب سے ایک قاری  اسد اعوان کی بھی ای میل آئی جس میں انھوں نے آل راؤنڈر کیلیے آواز اٹھانے کا کہا تھا، وہ انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیل کر وطن واپس آ چکے،فون پر گفتگو سے اندازہ ہوا کہ اب بھی ملک کی نمائندگی کا جذبہ جوان ہے۔
، رواں سال زیڈ ٹی بی ایل کی جانب سے عبدالرزاق  نے ڈومیسٹک ون ڈے میچز میں حصہ بھی لیا تھا، وہ مکمل فٹ اور ورلڈکپ میں ٹیم کے کام آ سکتے ہیں،یہ درست ہے کہ ان کی عمر34سال ہو چکی مگر پاکستان میں تو اب عمر کو سلیکشن کی راہ میں حائل نہیں کیا جا رہا،کپتان مصباح الحق ہی 40اور یونس خان 37 سال کے ہیں، حفیظ اور آفریدی بھی عبدالرزاق کے ہم عمر ہیں، ایسے میں انھیں موقع دینے میں بھی کوئی قباحت نہیں، ایک ایسے وقت میں جب محمد حفیظ بولنگ ایکشن پر2بار اعتراض کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں سلیکٹرز کو عبدالرزاق کاآپشن دیکھنا چاہیے۔
ہمیں لوئر آرڈر میں خاصے مسائل کا سامنا ہے، نوجوان میڈیم پیسرز بھی غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل نہیں ہیں، ایسے میں عبدالرزاق مناسب انتخاب ہوں گے، وہ تو اتنے کارآمد پلیئر ہیں کہ بطور اوپنر بھی کھیل لیں،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ان کی سوئنگ بولنگ ٹیم کے کام آ سکتی ہے، یونس خان نے گذشتہ عرصے میڈیا میں سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، دل کی بھڑاس نکالنے کے بعد وہ ٹیم میں آتے ہی چھا گئے۔
عبدالرزاق نے بھی ماضی میں غصے میں آ کر کچھ لوگوں کیخلاف باتیں کر دی تھیں مگر انھیں دل پر نہیں لینا چاہیے، ارباب اختیار ملک کے بارے میں سوچیں، ذاتی انا کو ترجیح دی تو ورلڈکپ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، مصباح الحق اور معین خان یہ بات فراموش نہ کریں کہ ہماری یادداشت کافی کمزور ہے، میگا ایونٹ میں خدانخواستہ کچھ غلط ہوا تو لوگ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز کے کارنامے بھول جائیں گے، ورلڈکپ کئی کھلاڑیوں کے کیریئر کا اختتام ثابت ہو گا ان میں مصباح بھی شامل ہیں، انھیں جراتمندانہ فیصلے کر کے پاکستانی فتح کا امکان بڑھانا چاہیے، نیت صاف ہو تو اچھے نتائج سامنے آ ہی جاتے ہیں

no image

ایسی 5 اشیا جو انسان کی نیند میں خلل کا باعث بنتی ہیں


لندن: دن بھر کی تھکاوٹ اور کام کے بعد اچھی اور پرسکون نیند ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن ذرا سی بداحتیاطی سے اور کھانے میں لاپرواہی رات کو بےسکون اور اذیت ناک بنادیتی ہے لیکن پریشان نہ ہوں اگر آپ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نیند کی دشمن 5 غذاؤں سے پرہیز کریں تو پھر پرسکون نیند آپ کی منتظر ہوگی۔

کیفین: عام طور پر لوگ رات کو سونے سے قبل چائے یا کافی کا ایک کپ پیتے ہیں لیکن ان کے لیے حیران کن بات یہ ہے کہ  یہ کپ آپ کی ننید کو خراب کردیتا ہے، لیکن یہ کیفین نامی عنصر صرف کافی یا چائے میں ہی نہیں بلکہ ادویات میں میں بھی موجود ہوتا ہے اس لئے ایسی ادویات کو بھی سونے سے پہلے نہ لیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسی ادویات سونے سے کم از کم 8 گھنٹے قبل کھانی چاہیئں۔
الکوحل: ایسی اشیا یا ڈرنکس جس میں الکوحل موجود ہوتی ہے وقتی طور پر تو سکون کرتی ہیں لیکن کچھ ہی دیر بعد انسان کو سونے نہیں دے گی اور طبیعت میں بے چینی محسوس ہونے لگے گی، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ الکوحل میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو بے آرامی کا باعث بنتے ہیں۔
پانی یا دیگرمشروبات: اگرچہ پانی کا زیادہ استعمال نہ صرف صحت کو بہتر کرتا ہے بلکہ وزن میں کمی کا بھی باعث بنتا ہے لیکن رات کو سونے سے قبل زیادہ پانی پینا بار بار اٹھنے کا باعث بھی بنتا ہے اور آپ کی نیند کی سائیکل کو متاثرکرتا ہے اور نیند کا یوں متاثر ہونا انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔ اپنی رات کو پرسکون بنانے کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ سونے سے 90 منٹس قبل پانی نہ پیئں۔
فریج میں رکھے کھانوں سے پرہیز: ہمارے معاشرے میں یہ ایک عام سی بات ہے کہ لوگ کھانوں کو فریز کر لیتے ہیں اور رات کے کھانے میں استعمال کرتے ہیں لیکن درحقیت ان کھانوں میں موجود امائنو ایسڈ  ’ٹائرامائن‘ دماغ کو ایکٹو کردیتا ہے اور نیند آپ سے دور چلی جاتی ہے اور ساری رات پہلو بدلتے گزرجاتی ہے۔ بالخصوص باسی پنیر، دھویں پر بھنی مچھلی اور بھونا ہوا گوشت زیادہ نقصان دہ ہے، اس لیے ضروری ہے رات کے کھانے میں تازہ کھانا کھائیں۔
ٹماٹریا اس  سے بنی غذائیں:  یوں تو ٹماٹر بھی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے تاہم سونے سے قبل ٹماٹر یا ایسی غذائیں جن ایسڈ موجود ہو دل کی جلن کا باعث بنتی ہیں لہذا پرسکون نیند کے لیے ایسی غذاؤں سے دور رہیں اگر کھانا بھی ہیں تو سونے سے کم از کم 3 گھنٹے پہلے ہی کھا لیں۔

no image

تھرمیں سندھ حکومت کی غفلت سے مزید 2 ننھی کلیاں مرجھا گئیں

تھرمیں سندھ حکومت کی غفلت سے مزید 2 ننھی کلیاں مرجھا گئیںرواں ماہ کے 23 روز میں اب تک 77 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ فوٹو؛فائل

مٹھی: سندھ حکومت کی جانب سے تھر کے قحط زدہ علاقے میں کئی اقدامات کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ آج بھی 2 مزید بچوں کو موت نے اپنے چنگل میں دبوچ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کےسول اسپتال میں آج صبح ایک نومولود جبکہ چھاچھرو میں دو دن کا بچہ چل بسا۔ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد رواں ماہ کے 23 روز میں اب تک 77  بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر تھرپارکر مخدوم آصف جمیل نے سول اسپتال مٹھی کی نرسری میں میڈیا کے نمائندوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے ہر ہفتے ایک وزیر کا تھر کا دورہ کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔
no image

افریقی ملک مڈغاسکر میں طاعون کی وبا سے 40 افراد ہلاک ہوگئے، اقوام متحدہ

مڈغاسکر: اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت  ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ مڈغاسکر میں کالے طاعون کی وبا پھیلنے سے 40 افراد ہلاک اور 80 دیگر افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی مشرقی افریقہ کے اس ملک میں طاعون کی بیماری کا پہلا کیس دارالحکومت اینٹانانیریو کے ضلع سیرونمانڈیڈی کے ایک گاؤں میں اگست کے میں سامنے آیا تھاجبکہ دارالحکومت میں بھی طاعون کے دو تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی جس کے بعد اس وبا کے نتیجے میں ہلاکتیں 40 تک جا پہنچی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت اینٹانانیریو میں گنجان آبادی کے باعث اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے جس کے بعد  وبا پر قابو پانے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ انسان کو عام طور پر جب طاعون کے جراثیم سے متاثرہ پسو کاٹتا ہے تو وہ بیوبانک پلیگ یا کالے طاعون کا شکار ہو جاتا ہے اور یہ متاثرہ پسو چوہوں میں پائے جاتے ہیں جبکہ انسانوں میں اس بیماری کی جلدی تشخیص ہوجائے تو اس کا اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے علاج ممکن ہے لیکن مڈغاسکر میں دو فیصد کیسز خطرناک نمونیا کی قسم کے طاعون کے ہیں اور متاثرہ شخص کی کھانسی سے دوسرے افراد تک یہ بیماری پھیل سکتی ہے۔
گذشتہ سال ماہرینِ صحت نے خبردار کیا تھا کہ اگر کالے طاعون کے پھیلاؤ کو نہیں روکا گیا تو یہ وبا کی شکل اختیار کر لے گا۔
Copyright © 2013 Worlds Best Fashion All Right Reserved